پتور 7جولائی (ایس او نیوز)پتور پولس نے یہاں چار لوگوں پر مشتمل ایک ایسی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے ، جو دوسروں والے ایک سانپ کو لاکھوں روپے کی قیمت پر بیچنے کی کوشش میں مصروف تھے۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشونت کے مطابق وہ لوگ جنوبی کینرا ، چکمگلورو اور شیموگہ وغیرہ کے مختلف علاقوں میں ایک کرایے کی کار پر گھوم کر لوگوں کو یہ بتا رہے تھے کہ ایسا سانپ اپنے پاس رکھنا خوش قسمتی کا سبب ہوتا ہے اور ایسے لوگ دیکھتے ہی دیکھتے مالدار ہوجاتے ہیں۔چونکہ یہ لوگ اس کی قیمت لاکھوں روپے مانگ رہے تھے، تو ایسا گاہک انہیں نہیں مل رہاتھا جو ان کے جال میں پھنس جاتا ۔یہ گینگ جب پتور پہنچی تو پولیس نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر چھاپہ مارکر ان لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت ششی دھر،گگن،سلیم اور رتن گوڈا کی حٰثیت سے کی گئی ہے۔پولس نے ان کے قبضے سے2سروں والے ایک سانپ کے علاوہ ایک کار بھی ضبط کرلی ہے۔ان لوگوں کو وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا وہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔